حضرت سید شاہ فضیل قادری
رحمتہ اللہ علیہ
مولف کتاب آئینہ تصوف کے مطابق حضرت سید شاہ فضیل قادری رحمتہ اللہ علیہ ۱۴ صفر المظفر ۸۷۱ ہجری بروز چار شنبہ سلطان بہلول لودھی کے دور میں سندھ میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ انتہائی پرہیزگار اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔
حضرت سید شاہ فضیل قادری رحمتہ اللہ علیہ نے ۱۴ ربیع آلاخر ۸۸۷ ہجری بوقت عصرحضرت سید شاہ گدارحمان ثانی رحمتہ اللہ علیہ سے خلافت حاصل کی۔
حضرت شاہ فضیل قادری رحمتہ اللہ علیہ نےحضرت سید شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ کے والد سید عمر کوحضرت شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ کی پیدائش سےکافی مدت پہلے ایک نامی گرامی فرزند کی بشارت دی تھی جس کا ولایت میں اعلیٰ مقام ہو گا جو وحید العصر ہو گا۔ جب شاہ کمال کی ولادت ہو گئی‘ تو شاہ فیضل قادری رحمتہ اللہ علیہ تشریف لائےاور بچےکو گود میں لےکر فرمایا کہ یہ بچہ حضرت قبلہ غوث اعظم کی اس پیشین گوئی کی ہوبہو اور جیتی جاگتی تصویر ہو گا جو سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہی۔ انہوں نےسید عمر کو شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ کی خصوصی نگہداشت اور تعلیم و تربیت کی ہدایت فرمائی۔
حضرت سید شاہ فضیل قادری رحمتہ اللہ علیہ ۱۷محرم ۹۹۹ہجری کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔آپ کا مزار حید ر آباد سندھ میں واقع ہے۔
نوٹ:۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی باوجود کوشش کےکہیں سے نہیں مل سکے۔قدیم کتب میں جو کچھ ملا میں نے لکھ دیا۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہوں تو "رابطہ کریں" کو کلک کرکے ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس کار خیر میں حصہ دار بنے۔ یا نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔
اسرارالحق
Israr Ul Haq
+923218457693